20-04-2024
زبان -
  • سردار اختر مینگل

  • جنس : مرد

تعارف:

سردار اختر مینگل مشہور بلوچ راہنما اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں جو کہ بلوچ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیئے پرامن اور جمہوری جدوجہد کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں سردار اختر مینگل بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-269 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB-40 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

سیاسی تاریخ:

سردار اختر مینگل کی جماعت 1997 کے عام انتخابات میں بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی اور پارٹی سربراہ ہونے کی حیثیت سے وہ بلوچستان کے وزیر اعلی منتخب ہوئے لیکن 1999 میں جنرل مشرف کی ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہ سے انکی حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکی اور نواز شریف کی حکومت کے ساتھ ہی انکی حکومت بھی ختم ہوگئی۔ اس کے بعد سردار اختر مینگل خودساختہ جلا وطنی اختیار کرکے دبئی چلے گئے۔ 2013 میں دبئی سے واپس آکر انہوں نے دوبارہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ سردار اختر مینگل کی پارٹی جہاں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر چکی ہے وہیں نگران سیٹ اپ پر بھی معترض رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

No Academic(s) Found

سرکاری عہدے:

--