29-03-2024
زبان -

جھنگ

شہر کے بارے میں

جھنگ کو سب سے پہلے ۱۲۸۸ میں رائے سیال نے آباد کیا۔ رائے سیال نے اس شہر کو اپنے پیر و مرشد حضرت شاہ جلال بخاری کے کہنے پر آباد کیا۔ جھنگ کا پہلا باقائدہ سیال حکمران مل خان تھا۔ جھنگ کی آب و ہوا شدید نوعیت کی ہے۔ یعنی گرمیوں میں سخت گرمی اور سردیوں میں سخت سردی ہوتی ہے۔ جھنگ کے غیر زرعی رقبے پر پر نایاب جنگلات اور جھاڑیاں ہیں۔ جن میں ہرمل، جھنڈ، بوہڑ کیکر اور دان کے درخت پائے جاتے ہیں۔ جھنگ کے علاقائی کھیل پنجاب میں بہت مشہور ہیں۔ ان کھیلوں میں گھڑسواری، نیزہ بازی، کبڈی اور کشتی سر فہرست ہیں۔ جھنگ میں شادی کی تقریبات اور ثقافتی میلے انتہائی شہرت کے حامل ہیں۔ ان تقریبات میں رسمی جھمر،اور لوک رقص جھنگ کی تہزیب اور ثقافت کا حصہ ہیں۔

اسمبلی کی فہرست