25-04-2024
زبان -

پاکپتن

شہر کے بارے میں

پاکپتن پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں واقع ہے۔ یہ ضلع پاکپتن اور تحصیل پاکپتن کا صدر مقام بھی ہے۔ یہ شہر لاہور سے 190 کلومیٹر فاصلہ پر ہے۔مشہور صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کا روضہ مبارک اسی شہر میں ہے۔ اس کا پرانا نام اجودھن تھا۔ پاکپتن شہر کے جنوب میں دریائے ستلج بہتا ہے پاکپتن کماری والہ ہیڈ پر ایک ڈیم بنایا گیا ہے جو اس وقت پاکپتن کو بجلی فراہم کرتا ہے سلطان محمود غزنوی نے یہاں پہلی اسلامی حکومت قائم کی۔ پاکپتن کے جنوب میں دریائے ستلج کے پار ضلع بہاولنگر، شمال مشرق میں ضلع اوکاڑہ، شمال مغرب میں ضلع ساہیوال اور بطرفِ مغرب ضلع وہاڑی واقع ہیں۔

اسمبلی کی فہرست