03-05-2024
زبان -
  • میاں محمد نواز شریف

  • والد کا نام: میاں محمد شریف
  • تاریخ پیدائش : September 23, 1951
  • جنس : مرد
  • پتہ : جاتی امرہ

انتخابی حلقہ:

تعارف:

نواز شریف
تعارف
میاں محمد نواز شریف (ولادت: 25 دسمبر، 1949ء، لاہور) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اورسیاسی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں ۔ نواز شریف تین بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور آخری بار ء2013 تا 2017ء وزیر اعظم پاکستان پر رہے۔ اس سے پہلے 1985 تا 1990 وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔
نواز شریف ایک درمیانی امیر گھرانے شریف خاندان میں پیدا ہوئے۔ اتفاق گروپ اور شریف گروپ کے بانی میاں محمد شریف ان کے والد اور تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے والے شہباز شریف ان کے بھائی ہیں۔
ہسٹری
نواز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے تجارت کی تعلیم اور 1970ء کی دہائی کے آخر میں سیاست میں داخل ہونے سے پہلے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ 1981ء میں محمد ضیاء الحق کی فوجی حکومت کے دوران میں پنجاب کے وزیر خزانہ بنے۔ کچھ حمایتیوں کے سبب، نواز شریف ضیا دور ہی میں، وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، جس پر دوبارہ مارشل لا کے بعد 1988ء میں منتخب ہوئے۔ 1990ء میں اسلامی جمہوری اتحاد کی سربراہی کی، جس پر فتح ملی اور وزیر اعظم بنے۔

پہلی شریف انتظامیہ کو غلام اسحاق خان کرپشن کے الزام میں برطرف کر دیا، جس پر نواز شریف نے عدالت عظمیٰ پاکستان سے رجوع کیا۔ 15 جون 1993ء کو منصف اعلیٰ نسیم حسن شاہ نے نواز شریف کو بحال کر دیا۔ نواز شریف فروری 1997ء میں بھاری اکثریت سے دوبارہ اس عہدے پر فائز ہوئے۔انہیں اکتوبر 1999ء میں جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
عدالتی مقدمہ:
فوج کی طرف سے ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد ان پر مقدمہ چلا، جو ''طیارہ سازش کیس'' کے نام سے مشہور ہوا۔ اس میں اغوا اور قتل کے الزامات شامل تھے۔ فوج کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے بعد سعودی عرب چلے گئے۔ 2006ء میں میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو سے مل کر دستخط کیے اور فوج حکومت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 23 اگست، 2007ء کو عدالت عظمٰی نے شریف خاندان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی وطن واپسی پر حکومتی اعتراض رد کرتے ہوئے پورے خاندان کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔
انتخابات 2013ء:
2013 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت حاصل کی۔ اس بنا پر وہ تیسری بار وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے جبکہ نواز شریف پانامہ کیس کی سماعت کے بعد 28 جولائی 2017ء کو نااہل قرار پائے۔
اہم کام یا کارنامےآمیاں نوازشریف کے پرانے دور میں ۸۲ مئی کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے بین الاقوامی دباو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے ۔۔۔لاہور اسلام آباد موٹروے بھی انھیں کے دور حکومت میں بنائی۔بجلی کے کئی منصوبے ان کے دور حکومت کا کارنامہ مانے جاتے ہیں

 

اہم کام یا کارنامےآمیاں نوازشریف کے پرانے دور میں ۸۲ مئی کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے بین الاقوامی دباو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے ۔۔۔لاہور اسلام آباد موٹروے بھی انھیں کے دور حکومت میں بنائی۔بجلی کے کئی منصوبے ان کے دور حکومت کا کارنامہ مانے جاتے ہیں

سیاسی تاریخ:

1988عام انتخابات میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کی نشست پے منتخب ہوے۔ : اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے بعد، ان کا دورانیہ وقت سے پہلے ہی ختم ہوا. انہوں نے عام انتخابات میں دوسری بار پنجاب کے صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوے. 1993: تیسرے دفعہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پرمنتخب ہوے۔ 1997: پہلی بار پنجاب کے وزیر اعلی بنے۔ 2008: دوسری بار پنجاب کےوزیر اعلی بنے. 2013: تیسری بار پنجاب کے وزیر اعلی بنے۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

بی- ا ے

سرکاری عہدے:

تین مرتبہ پنجاب کے وزیراعلی رہے۔