03-05-2024
زبان -
  • عمران خان نیازی

  • والد کا نام: اکرام اللہ نیازی
  • تاریخ پیدائش : October 05, 1952
  • جنس : مرد
  • پتہ : خان ہاوّس،بنی گالہ, مورہ نور اسلام آباد۔

تعارف:

عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین ہیں۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ پاکستان کی 1992 کے ورلڈکپ کی کامیاب ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ان کا تعلق میانوالی کے نیازی خاندان سے ہے۔2013کے انتخابات کے بعد آپ کی پارٹی اپوزیشن میں شامل ہوگئی اور حکومت وقت کے خلاف بھر پور اپوزیشن کی۔ انہوں نے کرپشن کے خلاف عالمی سطح پر مقبول ہونے والے پانامہ کیس کو پاکستان کی عدالت عظمی میں لے جا کر مقبولیت حاصل کی کیونکہ اس کیس میں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ وقت کے وزیراعظم کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاست کے علاوہ عمران خان سماجی شعبے میں اپنی خدمات کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔

سیاسی تاریخ:

1996 میں عمران خان نے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور ملک میں روایتی سیاست کے خاتمے کے مقابلے میں تندیلی کا نعرہ بلند کیا۔ عمران خان نے کرپشن، ناانصافی، عوامی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کے نعرے بلند کیے۔ اور وقت کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں جدوجہد شروع کر دی۔ اگرچی آغاز میں ان کو خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی اور1997 میں قومی اسمبلی کے حلقے 53میانولی اور 94 لایور سے الیکشن لٹرا مگر دونوں سیٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پٹرا۔ 2002میں خان نے عام انتخابات میں حصہ لیا اور میانولی سے سیٹ حاصل کی۔ وہ سٹینڈنگ کمیٹی کشمیر اور پبلک اکاوّنٹس کا حصہ ریے۔ ان کی پارٹی نے 2008کے عام انتخابات کا باَیکاٹ کیا۔ تاہم 30اکتوبر 2011کو مینار پاکستان پر 1لاکھ سے زائد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو چیلنج کیااور اس نئی تبدیلی کو مخالف حکومتی پارتیز کے خلاف سنامی کا نام دیا۔ 23مارچ 2013کوعمران خان نے نئے پاکستان کے نام سے الیکشن مہم متعارف کروائی۔ 21 اپرِیل 2013کو عمران خان نے لاہور مال روڈ پر اپنے ہزاروں کارکنان سے خطاب کیا۔ اسی سال پاکستان تحریک انصاف ووٹوں کی بنیاد پر پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئی اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنائی۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

گریجویشن

سرکاری عہدے:

2002 سے 2007 اور پھر 2013 سے 2018 تک قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

انعام:

حکومت پاکستان نےانہیں ،پاکستان کےدوسرے بڑے اعزاز ،ہلال امتیاز سے نوازا۔