29-04-2024
زبان -
  • امیر مقام

  • جنس : مرد

تعارف:

امیر مقام مسل لیگ ن کے سینیئر اور نہایت اہم راہنما جانے جاتے ہیں جو کہ خیبر پختونخواہ سے متعدد بار الیکشن جیت چکے ہیں۔ امیر مقام خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور آئندہ انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 29 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیئے بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے دو حلقوں سے انتخابی اکھاڑے میں اتر رہے ہیں۔

سیاسی تاریخ:

2002 میں امیر مقام نے متحدہ مجلس عمل اور پاکستان مسلم لیگ الائنس کی جانب سے حلقہ NA-31 سے الیکشن لڑا لیکن جلد ہی اپنے موقف سے دستبردار ہوکر جنرل مشرف کی حمایت کرتے ہوئے مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے جہاں انہیں وزارت پانی و بجلی کا قلم دان تھمایا گیا۔ 2008 میں انہوں نے اسی حلقے سے الیکشن لڑا لیکن جلد ہی پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے انہوں نے مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی جہاں انہیں سینیئر نائب صدر کا عہدہ دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

میکینکل انجینرنگ

سرکاری عہدے:

وزارت پانی و بجلی