05-05-2024
زبان -
  • سردار ایاز صادق

  • والد کا نام: محمد صادق
  • تاریخ پیدائش : October 17, 1954
  • جنس : مرد
  • پتہ : 90-بی ، سردار سٹریت ،گڑھی شاہو،شالیمار لاہور

رکن

پاکستان مسلم لیگ۔ ن
( 2001 to present)

انتخابی حلقہ:

تعارف:

سردارایازصادق پاکستان کے سینیرترین سیاست دانوں کی صف میں جانے جاتےہیں پچھلی حکومت میں اسپیکر قومی اسمبلی رہے سردار ایاز صادق آرائیں فیملی سے تعلق رکھتے ہیں،جن کا تعلق پنجاب کے ضلع قصورسے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج سے حاصل کی۔ عمران خان، نثار علی خان،پرویز خٹک ،سردار اختر مینگل اور ذوالفقار مگسی سردار ایاز صادق کے ایچیسن میں کلاس فیلو تھے۔ سردار ایاز صادق 1977 میں ریما ایاز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ سردار ایاز کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں سردار ایاز صادق اس بار قومی اسمبلی کے حلقہ 129 الیکشن کے لئے میدان میں اتریں گے

سیاسی تاریخ:

سردار ایازصادق نے 1990 کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن کے طور پر اپنے سیاسی کیریئر شروع کیا جب وہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے قریبی دوست تھے۔ تاہم 2002 میں عمران خان سے اختلافات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔ اور 2002 میں عمران خان کے خلاف لاہور کے حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی ۔۔ 2013 میں ایک بار پھر عمران خان سردار ایاز صادق کے مد مقابل آئے سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر عمران خان کو اس حلقے میں شکست دی۔ دھاندلی کے الزامات کے باعث الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخابات کروانے کا حکم دیا۔ سردار ایاز صادق نے اس بار بھی مقابلے میں آنے والے علیم خان کو شکست دے دی۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

بیچلران کامرس

سرکاری عہدے:

سردار صادق 2013 کے عام انتخابات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ ای سی او ممالک کے صدر پارلیمانی اسمبلی نیشنل سیکورٹی کے چیئر مین پارلیمانی کمیٹی سابق صدر ،مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن سارک کے اسپیکرز اور پارلیمنٹ کے ایسوسی ایشن کے سابق صدر