05-05-2024
زبان -
  • شفقت محمود

  • والد کا نام: ولایت خان
  • تاریخ پیدائش : February 19, 1950
  • جنس : مرد
  • پتہ : 53-جے، ڈی ایچ اے فیز 1، لاہور مستقل رابطہ: گاؤں پی او رکھاں ، تحصیل ملکوال، منڈی بہودین

انتخابی حلقہ:

تعارف:

شفقت محمود پاکستان کے مشہور سیاست دان ہیں اور تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی پاکستان کے رکن بھی ہیں وہ تحریک انصاف کے واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے لاہور جیسے مسلم لیگ ن کے گڑھ سے اپنی سیٹ جیتی۔۔ وہ سابق بیوروکریٹ ہیں۔

سیاسی تاریخ:

شفقت محمود 19فروری 1950 کو پیدا ہوئے آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا.1994 میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین سندھ کے سینیٹرکے طور پر منتخب ہوئے۔وہ 1999 - 2000-میں پنجاب کے انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ کی وزیر بھی رہے۔ انہوں نے1971میں گورنمنٹ کالج میں بطور لیکچرار فرائض سرانجام دیئے۔ان کا فلاح عامہ کے کاموں میں بہت لگاو تھااور ہمیشہ ظلم،انسانی حقوق کی خلاف ورزی،استحصال اور دبائو کے خلاف کھڑے ہوئے۔انہوں نے مری اور پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر 1975 سے 1978 تک کام کیا۔اس نے ڈپٹی کمشنر کے طور پر کام کیا ور پنجاب حکومت کے تحت فنانس کے لئے اضافی سیکریٹری بھی رہے۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز پبلک پالیسی اور انتظامیہ میں ماسٹرز

سرکاری عہدے:

1994 میں وہ پیپلز پارٹی پی پی سندھ کےسینیٹرکے طور پر منتخب ہوئے۔ وہ 1999-2000 میں پنجاب کے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے وزیر بھی تھے

انعام:

1980 میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سےہیبرٹس ایچ ہمپیری شمالی-جنوبی فیلوشپ سے نوازا گیا