08-05-2024
زبان -
  • مولانا فضل الرحمان

  • والد کا نام: مفتی محمود
  • تاریخ پیدائش : September 01, 1953
  • جنس : مرد
  • پتہ : محلہ شہباز خیل ویندا خان، جامعہ ماراف شریعہ بنوں روڈ شورکوٹ، ڈی آئی. خان.

تعارف:

مولانا فضل الرحمان ایک پرانے اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔سیاسی جوڑ توڑ اور حکومتوں کی تشکیل میں مولانا فضل الرحمان کا کردار ہمیشہ نہایت اہم رہا ہے مولانا فضل الرحمان معروف عالم دین اور سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ مولانا مفتی محمود کے صا حبزادے ہیں،۔جنرل ضیاء الحق کے خلاف ایم آر ڈی تحریک میں شمولیت کی پاداش میں دو سال جیل کاٹ چکے ہِیں ۔مولانا فضل الرحمان کشمیر اور افغانستان کے امور میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔مختلف ادوار میں مختلف حکومتوں میں انہون نے امور کشمیر اور افغانستان کے متعلق علاقائی پالیسی میں ہمیشہ اپنا کردار موثر طور پر ادا کیا ۔مولانا فضل الرحمان ایک بہت بڑے مدرسہ سسٹم کو بھی چلا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان ملک میں نفاذ شریعت کی حامی اور دعویداربھی سمجھے جاتے ہیں۔

سیاسی تاریخ:

مولانا فضل الرحمن یکم ستمبر 1953 کوپیدا ہوئے۔ مولانا کے والد م مفتی محمود کے پی کے میں وزیر اعلی کے عہدے پہ فائز رہے۔ مولانا نے 27 سال کی عمر میں اپنی جماعت کی قیادت سنبھالی آپ 1980 سے اپنی جماعت کے امیر ہیں،آپ چھ بار 1988، 1993، 1997، 2002، 2008 اور 2013 کے انتخابات میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔ 2002 میں میر ظفراللہ جمالی کے مقابلے میں وزیر اعظم کا انتخاب لڑا اور صرف ایک ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

ایم اے (سی ایم اے )

سرکاری عہدے:

مولانا متعدد بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ جبکہ ایک مرتبہ قائد حزب اختلاف اور کشمیرو خارجہ امور کمیٹیوں کے چئیر مین بھی رہ چکے ہیں جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوتا ہے۔