03-05-2024
زبان -
  • عبدالعلیم خان

  • والد کا نام: عبدالرحیم خان
  • تاریخ پیدائش : October 05, 1972
  • جنس : مرد
  • پتہ : 101-سی، پارک لین، سینٹ جانس پارک، لاہور کینٹ.

تعارف:

علیم خان کا شمار پاکستان کے بڑے بزنس مینوں میں ہوتا ہے۔انھیں پراپرٹی ٹائیکون بھی کہا جاتاہے۔علیم خان لاہور کی کئی ہاَوسنگ سوسائٹیوں کے مالک بھی ہیں۔سیاسی طور پر انہیں عمران خان کے نہایت قریب سمجھا جاتا ہے عبدالعلیم خان نے پاکستان تحریک انصاف میں بہت کم عرصے میں اپنی جگہ بنائی۔ وہ واضع طورپراس وقت سامنے آئے جب حکومتی پارٹی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے مقابلے میں ضمنی الیکشن لڑا وہ الیکشن تو نہ جیت سکے لیکن مقابلہ ایسے کیا کہ ملکی سیاست میں ابھر کر سامنے آگئے وہ پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے میں بھی سرفہرست مانے جاتے ہیں عبدالعلیم خان اس بار پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ 129 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 162 سے انتخابی معرکے کے لئے میدان میں اتریں گے

سیاسی تاریخ:

علیم خان نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مسلم لیگ ق سے کیااور 2003کے ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پنجاب کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی رہے۔علیم خان نے 2012میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔علیم خان کا شمار تحریک انصاف کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر ہوتا ہے۔علیم خان نے لاہور اور وسطی پنجاب میں تحریک انصاف کے بڑے جلسے کروانے میں اپنا بھر پور قردار ادا کیا۔علیم خان اس وقت تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر ہیں اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے مقابلے میں این اے 133 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اس سے قبل بھی2015میں سردار ایاز صادق کے مقابلے میں الیکشن لڑااور چند ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

گریجویشن

سرکاری عہدے:

زیر:صوبائی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب اراکین: قائمہ کمیٹی برائے خواندگی اور بنیادی تعلیم ، قائمہ کمیٹی آف سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن