05-05-2024
زبان -
  • مخدوم شاہ محمود قریشی

  • والد کا نام: مخدوم محمد سجاد حسین قریشی
  • تاریخ پیدائش : June 22, 1956
  • جنس : مرد
  • پتہ : 4 باب القریش دولت گیٹ، سرکلر روڈ، ہاؤس نمبر 445/W-6M ملتان

رکن

پاکستان تحریک انصاف
( 2011 to present)

تعارف:

مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کے ایک اہم سیاست دان ہیں۔ آپ ملتان کے عظیم، مذہبی اور سیاسی خاندان سے ہیں.شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وائس چیرمین ہیں اور عمران خان کے خاص کھلاڑیوں میں اوپنر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ملتان کے سب سے بڑے روحانی پیشوا حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی اور حضرت شاہ رکن عالم کےمزارات کے سجادہ نشین بھی ہیں اس بار انتخابات 2018 میں شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کی طرف قومی اسمبلی کے حلقہ 156 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 217 سے میدان میں اتر رہےہیں

سیاسی تاریخ:

شاہ محمود قریشی 22جون1956 کو مری میں پیدا ہوئےسب سے پہلے 1985 ء میں ملتان سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔، جو غیر پارٹی کی بنیاد پر منعقد ہوئے تھے. انہوں نے 1986 ء میں محمد خان جونیجو کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) میں شمولیت اختیار کی. وہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی جماعت میں شامل ہو گئے تھے ۔ . انہوں نے نومبر 1988 سے اگست 1990 تک وزیر اعلی کی نواز شریف کی کابینہ میں منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیے۔قریشی نے 1991۔1993 میں وزیر اعلی نواز شریف کی کابینہ میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے خدمت کی اور 1993 میں بینظیر بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شرکت کی. 15 نومبر2011 میں شاہ قریشی نے قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سے مستعفی ہو گئے۔ 27 نومبر2011 میں انہوں نے گھوٹکی میں ایک ریلی میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی۔ 2013 میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر ملتان کے حلقہ سے کامیاب ہوئے اور اسمبلی میں آگئے

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

ایم اے- لاء ، ایم اے- ہسٹری

سرکاری عہدے:

شاہ محمود قریشی نومبر 1988 سے اگست 1990 تک وزیر اعلی نواز شریف کی کابینہ میں منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر بنے۔ وہ 1990 سے 1993 تک وزیر اعلی منظور وٹو کی کابینہ میں وزیر خزانہ بنے۔ 2006 میں بینظیر بھٹو نے ان کو پی پی پی پنجاب کے صدر کا عہدہ دیا۔ 2008 میں پھر سے وزیر خارجہ مقرر ہوئےجس سے انھوں نے استعفی دے دیا پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ وائس چیئر مین ہیں۔