27-04-2024
زبان -
  • شاہد خاقان عباسی

  • والد کا نام: محمد خاقان عباسی
  • تاریخ پیدائش : December 27, 1958
  • جنس : مرد
  • پتہ : ولا داول عباسی،تحصیل مری، ضلع راولپنڈی

تعارف:

شاہد خاقان عباسی پاکستان کی بڑی سیاسی اور کارباری شخصیت مانے جاتےہیں آپ پاکستان کے آخری حکومت میں چھبیسویں وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔۔ شاہد خاقان عباسی ائیر بلو ائیر لائن کے مالک بھی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا شمار ملک کے امیر ترین پارلیمنٹیرین میں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ ان کا وسیع و عریض کاروبار ہے وہ اسلام آباد کے حلقہ 53 جبکہ راولپنڈی کے حلقہ 57 سے ان انتخابات2018 میں اتر رہےہیں

سیاسی تاریخ:

شاہد خاقان عباسی 27 دسمبر 1958میں پیدا ہوئے وہ پہلی بار 1988 میں راولپنڈی سے آزاد امیدوار ایم این اے منتخب ہوئے۔وہ تب سے لیکر اب تک 6 مرتبہ ایم این اے رہ چکے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے سیاست میں عملی قدم اپنے والد کی وفات کے بعد رکھا جو کہ جنرل ضیاءالحق کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے پیداوار تھے۔ ان کی بہن سعدیہ عباسی سینٹ کی ممبر رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے سسر1977 سے 1979تک آئی ایس آئی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ملک میں طویل مارشل لاء کے بعد1985میں ھونے والے غیرجمہوری الیکشن میں پہلی بارشاہدخاقان عباسی کے والدالحاج خاقان عباسی شہید نے راجہ ظفرالحق کے مقابلے قومی اسمبلی کے حلقہ NA.36مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں سے الیکشن میں حصہ لیااورراجہ ظفرالحق کو شکست دیکرمحمدخان جونیجوکی کابینہ میں وفاقی وزیر پیداواربن گئے جو10اپریل1987 کوسانحہ اوڑہ کیمپ میں شہیدھوگئے جبکہ شاہدخاقان عباسی کے بڑے بھائی زاہدخاقان عباسی اس سانحے میں شدیدزخمی ھوگئے اورکئی سال تک قومہ میں رہنے کے بعدوفات پاگئے باپ کی وفات کے بعد1988میں شاہدخاقان عباسی نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیکرعملی سیاست کاآغازکیااورالیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوارراجہ ظفرالحق اور پی پی پی کے راجہ انورکوشکست دے کر کامیابی حاصل کی مرکز میں پی پی پی کی حکومت بننے کے باوجودمیاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی اور اپوزیشن میں بیٹھ گئے شاہدخاقان عباسی کی بہن بیرسٹرسعدیہ عباسی حال ھی میں ھونے والے سینٹ کے الیکشن میں دوسری بارمسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرسینیٹرمنتخب ھوئی ہیں 1990میں ہونے والے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی آئی جے آئی کے امیدوار بن کر اترے اور کامیابی حاصل کی جس کے بعد آپ کو پارلیمانی سیکریڑی برائے دفاع کا عہدہ دیا گیا۔ اپریل1993 میں نواز شریف حکومت کی برطرفی سے پہلے تک آپ اس عہدے پر کام کرتے رہے۔ 1993کے انتخابات میں پی پی کے امیدوار کو شکست دے کر شاہد خاقان عباسی تیسری بار قومی اسمبلی کے رکن بنے۔ انہوں نے بطور چیئر مین مستقل کمیٹی برائے دفاع بھی خدمات سر انجام دیں۔ شاہد خاقان عباسی 1997کے انتخابات میں چوتھی دفعہ رکن قومی اسمبلی بنے۔ اسی سال نواز شریف نے آپ کو پی آئی اے کا سر براہ مقرر کر دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کو جامع اصلاحات نافذ کرنے اور ائیر لائن کو قرضوں سے نکالنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ نواز شریف حکومت کی برطرفی کے بعد شاہد خاقان عباسی پر مشرف کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام بھی لگا۔ دو سال تک جیل میں رہنے کے بعد 2001میں آپ کو رہائی ملی تب تک نواز شریف کو جلا وطن کیا جا چکا تھا۔ 2002کے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد آپ نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور 2003 میں ایئر بلیو کے نام سے ایک نجی ائیرلائن قائم کی۔ 2007میں نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے پھر سے سیاست میں دلچسپی لینی شروع کر دی اور 2008کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حصہ لیا۔ اب کی بار پھر سے کامیابی ان کے نصیب میں آئی اور وہ پانچویں بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں انہیں وزیر کامرس کے طور پر مقرر کیا گیا۔ لیکن کچھ عرصے بعد عدلیہ بحالی تحریک کی وجہ سے انہوں نے اس وزارت سے استعفی دے دیا۔ 2013 کے عام انتخابات میں شاہد خاقان عباسی چھٹی دفعہ اپنے حلقے این اے 50 راولپنڈی سے جیتنے میں کامیاب رہے۔ نواز شریف نے وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کا قلمدان آپ کے سپرد کر دیا۔ ایک اہم کام جو آپ کے ذمے لگا وہ یہ تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے بجلی بحران پر قابو پایا جائے۔ وزیر پٹرولیم کے طور پر آپ نے یہ تجویز پیش کی کہ ملک میں ایل این جی کا استعمال ہونا چاہئیے۔ اس ضمن میں انہوں نے قطر کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی کیا۔ 2017میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کو وزارت عظمی کے لئے کسی اہل امیدوار کی تلاش تھی۔ نواز شریف نے شاید خاقان عباسی کو 45دن کے لئے وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا۔ اسکی بہت سی وجوہات تھیں۔ لیکن بعدمیں انہیں جون 2018تک وزیر اعظم رہنے دیا گیا۔ ن لیگ کی حکومت نے 2018میں اپنی پانچ سالہ مدت پوری کی۔ 2018کے عام انتخابات میں بھی امید کی جا رہی ہے شاہد خاقان عباسی اسمبلی میں انٹری حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

الیکٹریکل اینجینئرنگ میں ماسٹرز

سرکاری عہدے:

وزیر اعظم پاکستان وزیر برائے پیٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز وزیر کامرس چئیرمین پی آئی اے ایم این اے قومی اسمبلی

انعام:

آپ نےاپنے وزارت عظمی کے دور میں پاکستان ائیرفورس کے ساتھ فائٹر جہاز بھی اڑایا جس میں اس سے پہلے آج تک کوئی وزیراعظم نہیں بیٹھا۔