03-05-2024
زبان -
  • خواجہ محمد آصف

  • والد کا نام: خواجہ محمد صفدر
  • تاریخ پیدائش : August 09, 1949
  • جنس : مرد
  • پتہ : 401-J ، پارلیمان لاجز، اسلام آباد.

انتخابی حلقہ:

تعارف:

خواجہ محمد آصف پاکستان کی سیاست میں ایک سینیر اور بڑا نام ہیں آپ کا تعلق مسلم لیگ نواز سے ہے۔ پچھلی حکومت میں خواجہ آصف وزیر خارجہ اور وزیردفاع رہے ہیں آئندہ انتخابات2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ 73 سے الیکشن میں اتریں گے خواجہ محمد صفدر کے بیٹے ہیں،ان کے والد ایک طویل عرصے تک پارلیمانی رکن اور پاکستان تحریک کے ایک سرکردہ سیاستدان رہے ہیں. خواجہ آصف کے بچوں میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں.

سیاسی تاریخ:

خواجہ آصف کئی برسوں تک متحدہ عرب امارات میں مقیم رہے اور مختلف بینکوں میں کام کرتے تھے. انہوں نے 1991 میں متحدہ عرب امارات کو چھوڑا اور اپنے باپ کی وفات سے کچھ ہی عرصہ قبل پاکستان واپس آئے اور سیاست میں اپنے باپ کی جگہ لی اور اسی حلقے اور شہر (سیالکوٹ) سے الیکشن لڑا اورانتخابات جیت کر اپنی فتوحات کا سلسلہ شرع کیا۔، خواجہ آصف نے 1993ء میں پہلا الیکشن لڑا، مسلسل پانچ بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سیالکوٹ کے سیاسی فیصلوں میں اہم کردار، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی اور (ن) لیگ کے دبنگ لیڈر سمجھتے جاتے ہیں

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

بی۔ اے ایل ایل بی.

سرکاری عہدے:

خواجہ آصف 1993, 1997, 2002, 2008 اور 2013 میں قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور 1991 سے 1993 کے دوران سینیٹر بھی منتخب ہو چکے ہیں۔خواجہ آصف 1999 میں پاکستان کے نجکاری کمیشن کے چیرمین اور 2008 میں پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر تھے. وہ نہ صرف وزیر دفاع بلکہ 2013 ء میں پانی و بجلی کے وزیر بھی رہ چکے ہیں.