27-04-2024
زبان -
  • اسد عمر

  • والد کا نام: میجر جنرل ریٹائرڈ غلام عمر
  • تاریخ پیدائش : September 07, 1961
  • جنس : مرد
  • پتہ : عزیز بھٹی ٹاؤن، لاہور، پنجاب

تعارف:

اسد عمرملکی سیاست میں بہت پرانا نہیں لیکن اب ایک بڑا نام ہیں وہ تحریک انصاف کے سیںیررہنماوں میں سے ایک ہیں اور اپنے پہلے ہی الیکشن میں جیت کر قومی اسمبلی کے ممبر بھی بن گئے تھےان کے بھائی زبیرعمر ان کی حریف پارٹی مسلم لیگ نواز کی طرف سے گورنر سندھ ہیں ۔۔اسد عمر کا شمارپاکستان تحریک انصاف کے ان رہنماوں میں ہوتاہے جن کو ملکی مالی امور پرخاصہ علم ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ نائب صدر ہیں۔ اسد عمر ایک بار پھر ان انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 54 اسلام آباد سے میدان لگائیں گے۔

سیاسی تاریخ:

اسد عمر 1961کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ 7 بہن بھائی ہیں اور ان میں سب سے آخری نمبر پر ہیں۔ اسد عمر کے والد ایک فوجی آفیسر تھے جو ریٹائر ہونے کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے آ ئی بی اے (IBA) کراچی سے 1984 میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ سات مہینے تک ایچ ایس بی سی میں کام کیا۔ 1985 میں ایکزون کیمیکل پاکستان میں ملازمت شروع کی۔ اس کے بعد کینیڈا چلے گئے جہاں سے واپسی کے بعد اینگرو کارپوریشن کو جوائن کیا اور ترقی کر کے کمپنی کے صدر بنے۔ 2012 میں اینگروکارپوریشن سے ریٹائرمنٹ لے کر سیا ست کا آغاز کیا۔ وہ اگست 2013 کےضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر این اے۔48 (اسلام آباد ۔۱) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے48,073 ووٹ حا صل کر کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دی۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

ایم-بی-اے

سرکاری عہدے:

2013 کے ضمنی انتخابات میں وہ این اے- 48 اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔

انعام:

اسد عمر کو 2010 میں ان کی عوامی اور سماجی خدمات کی وجہ سے گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔