29-04-2024
زبان -
  • خوا جہ سعد رفیق

  • والد کا نام: خواجہ محمد رفیق شہید
  • تاریخ پیدائش : November 04, 1962
  • جنس : مرد
  • پتہ : ہاوس نمبر 86، بلاک ڈی، ڈی ایچ اے، لاہور کینٹ

تعارف:

خواجہ سعد رفیق پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما ہیں۔ وہ گزشتہ دور میں کابینہ میں بطور وفاقی وزیر ریلوے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی کرئیر کا آغاز بطور طلبہ رہنما ستر کی دہائی میں کیا اور مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔وہ انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131سے الیکشن لڑیں گےاور ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان ہوں گے۔ان کا تعلق پارٹی کے ان چند ممبران میں سے ہے جنھوں نے مشرف دور میں پارٹی کو زندہ رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کی تھی ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بھی سیاستدان ہیں اور پنجاب کے وزیر بھی رہے ہیں حال ہی میں وہ اپنی دو بیگمات کی وجہ سے خبروں میں رہے میڈیا پر اپنی پارٹی کا خاصہ مضبوط دفاع کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

سیاسی تاریخ:

خواجہ سعد رفیق کا تعلق ایک معتبر سیاسی گھرانے سے ہے۔ان کے والد خواجہ محمد رفیق نے بھی عملی طور پر سیاست میں حصہ لیا اور حکومت وقت کی عامرانہ پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی۔ان کی شہادت کے بعد خواجہ سعد رفِق نے عملی طور پر سیاست میں قدم رکھا۔ انھوں نے عملی سیاست کا آغاز1970 کی دہائی میں مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کیا۔خواجہ سعد پہلی بار 1997 میں ایم پی اے منتخب ہوئے۔وہ 2002 میں حلقہ این اے ایک سو انیس سے ایم این اے منتخب ہوئے اور انھیں مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر بنا دیا گیا۔وہ 2008اور 2013 میں حلقہ این اے 125سے الیکشن جیتے۔سعد رفیق کو پرویز مشرف کے دور میں اس الزام پرجیل بھیجا گیا کہ انھوں نے عوام کو پر تشدد واقعات پر اکسایا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

ایم اے پولیٹیکل سائنس

سرکاری عہدے:

2008 میں وفاقی وزیر برائے کلچر، ہوتھ افئیرز 2013 سے 2018 تک وفاقی وزیر ریلوے 1997 میں ایم پی اے منتخب پوئے 2008،2002 اور 2013میں ایم این اے منتخب ہوئے