27-04-2024
زبان -
  • پرویز خٹک

  • والد کا نام: حشمت خان خٹک
  • تاریخ پیدائش : January 01, 1950
  • جنس : مرد
  • پتہ : بدرشی خیل، مانکی شریف، نوشہرہ

تعارف:

پرویزخٹک خیبر پختونخواہ کی سیاست کا بہت بڑا نام ہے وہ تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت کے کرتا دھرتا یعنی وزیراعلی رہے ہیں۔۔۔پرویز خٹک کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی کھلاڑیوں میں ہوتاہے پرویزخٹک اس بار انتخابات میں قومی اور صوبائی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑ رہےہیں قومی اسمبلی کے حلقہ 26 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی کے 61 اور 64 سے میدان میں اتر رہےہیں

سیاسی تاریخ:

پرویزخٹک یکم جنوری 1950 میں پیدا ہوئے وہ دور طالب علمی سے ہی سیاست سے وابسطہ رہے، آفتاب شیرپاو جب وزیر اعلی تھے تو پرویز خٹک انکی کابینہ میں وزیر رہے، اس طرح 2008 میں وہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کی اتحادی حکومت میں بھی وزیر بنے لیکن حکومت کے خاتمے کے قریب وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بنے، 2013 کے الیکشن میں نوشہرہ سے کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی نے انہیں وزیر اعلی نامزد کیا۔ اس بار وہ نوشہرہ کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

ابتدائی تعلیم مانکی شریف پرائمری سکول سے حاصل کی اور بعد میں سینئر کیمبرج کی تعلیم ایچی سن کالچ لاہور سے حاصل کی۔اس کے بعد گورڈن کالج پنڈی سے گریجوایشن کی۔

سرکاری عہدے:

خیبرپختونخواہ کے دو بار وزیر اور ایک بار وزیر اعلی رہے

انعام:

-