02-05-2024
زبان -
  • آصف علی زرداری

  • والد کا نام: حاکم علی زرداری
  • تاریخ پیدائش : July 26, 1955
  • جنس : مرد
  • پتہ : بلاول ہاوس لاہور ، بلاول ہاوس کراچی، دبئی

تعارف:

ایک زرداری سب پہ بھاری۔ پاکستان کے منجھے ہوئے سیاستدان آصف علی زرداری کے لئے یہ جملہ بولا جاتاہے جو پاکستان کی سیاست میں مفاہمتی سیاست کے بادشاہ مانے جاتےہیں پاکستان میں پیپلز پارٹی کے علاوہ جب جب سیاست پر برا وقت آیا تو آصف علی زرداری کو یاد کیا گیا انھوں نے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کو بھی ایسے چلایا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل خراب نہ ہو پائے آصف علی زرداری سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں وہ قومی اسمبلی کے حلقہ 213 سے بھی الیکشن میں اتر سکتےہیں آپ نے 18 دسمبر، 1987 کو بینظیر بھٹو سے شادی کی اور دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئے۔جناب آصف علی زرداری نے پولو،گھوڑ سواری کا شوق بھی رکھا۔پولو کے کھیل میں گھوڑے سے گر کر زخمی ہونے کے بعد پولو کھیلنا بند کر دیامگر گھوڑے پالنے کا شوق آج بھی ہے۔کڑوڑوں روپے مالیت کے گھوڑے آج بھی انکے فارم ہاوس میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں

سیاسی تاریخ:

جناب آصف علی زرداری 26 جولائی1955 کونوابشاہ کے مشنری اہسپتال میں پیدا ہوئےمگر سکول سرٹیفیکیٹ میں جائے پیدائش کراچی لکھا گیا.ان کے والد ایک امیر کاروباری شخص، سیاستدان اور زمیندار تھے جو 1970 میں سندھ سے ایم۔این۔اے منتخب ہوئے. انہوں نے اپنی بنیادی تعلیم کراچی گرامر اسکول سے حاصل کی. وہ 1972 میں کیڈیٹ کالج سے پیٹارو میں زیر تعلیم رہے. انہوں نے 1973 سے 1974 تک سینٹ پیٹرک ہائی سکول کراچی میں تعلیم حاصل کی . مارچ 2008 میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے لندن سکول آف بزنس اسٹڈیز سے گریجویٹ کیا تھا. آصف علی زرداری کی ابتدائی سیاسی کیریئر ناکام تھا۔1983 میں انہوں نے نوابشاہ میں ضلع کونسل نشست کے لئے ایک انتخاب کھو دیا۔اس کے بعد وہ ریئل اسٹیٹ میں گئے جہاں اس کا خاندان ہزاروں ایکڑ فارم کےمالک تھے۔اس سیاسی خواب کو اپنی بیوی بینظیر بھٹو کے ذریعے محسوس کیا، جو 1988 ء میں وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے الیکشن لریں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھی جو اس طرح کی حیثیت رکھتی تھی۔دونوں میاں بیوی کو بہت سی مشقلات اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس پہ وہ بہت دیدہ دلیری سے ڈ ٹے رہے۔1993 میں ایک بار پھر عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں نواب شاہ اور مورو سے حصہ لیا اور نواب شاہ سے رکن وقمی اسمبلی منتخب ہوئےمگر مورو سے مرحوم غلام مصطفی جتوئی سے شکست کھا گئے27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن بن گئے اور 6 ستمبر 2008 کو ملک کے پہلے جمہوری 11ویں صدرمملکت منتخب ہوئے آپ نے اپنی حکومت میں ٹھیک ٹھاک تنقید ہونے کے باوجود اپنی حکومت کی مدت پوری کرکے جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی گرامر سکول سے حاصل کی۔آپ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیڈٹ کالج پتھارو گئے۔آپ 1973 میں سینٹ پیٹرک ہائی سکول کراچی میں زیر تعلیم رہے۔2008 میں انہوں نے سب پر ظاہر کیا کے انہوں نے لندن سکول آف بزنس سے گریجیٹ کیا۔

سرکاری عہدے:

وزیر ماحولیات 1993 صدر پاکستان 2008-2013 کو چیئر پرسن آف پاکستان پیپلز پارٹی

انعام:

انہوں نے 'گارڈ آف آرنر'کا اعزاز حاصل کیا. اسے جمہوری طور پر منتخب صدر کے طور پر کام کرنے کے لئے انہیں دیا گیا تھا۔