28-04-2024
زبان -
  • راجہ پرویز اشرف

  • والد کا نام: سنگھر خان
  • تاریخ پیدائش : December 26, 1950
  • جنس : مرد
  • پتہ : گلی نمبر 63، مکان نمبر 8، F-8/4 ، اسلام آباد

انتخابی حلقہ:

تعارف:

راجہ پروز اشرف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما ہیں. آپ پاکستانی سیاست میں خاصی جانی مانی شخصیت ہیں اور پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد آپ پاکستان کے سابق وزیراعظم بھی رہ چکےہیں۔ آپ کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرخان سے ہےاور ہمیشہ سے اپنے آبائی حلقہ سے الیکشن لڑتے آئے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ 58 سے میدان میں اتر رہےہیں.

سیاسی تاریخ:

راجہ پرویز اشرف دسمبر 1950 کو صوبہ سندھ کے علاقے سانگھڑ میں پیدا ہوئے۔ان کا منہاس راجپوت قبیلے سے تعلق ہے۔ان کی فیملی کا بھی سیاست سے تعلق تھا۔سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد سینیر ممبر ہونے کے ناطے ان کو وزارت عظمی کے لیے چنا گیا۔۔انھوں نے کئی مرتبہ قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی۔انھوں نے 2002اور 2008 میں بھی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی ۔ البتہ 2013 میں ان کو حلقہ این اے 51 راولپنڈی سے راجہ محمد جاوید اخلاص کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجہ پرویز اشرف مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں اپوزیشن میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے۔

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

گریجویشن

سرکاری عہدے:

2008 میں پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں پہلے پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر رہے اور بعد ازاں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد 2012 سے 2013 تک وزیر اعظم پاکستان رہے۔