10-05-2024
زبان -
  • فاروق ستار

  • والد کا نام: عبدالستار پیروانی
  • تاریخ پیدائش : April 09, 1959
  • جنس : مرد
  • پتہ : پی آئی بی کالونی، کراچی

تعارف:

فاروق ستار ایم کیو ایم کے سرکردہ رہنمائوں میں سے ایک ہیں، وہ کم عمر میئر کراچی اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں، وفاقی اور صوبائی وزارت بھی ان کے پاس رہی ہے۔ 88 سے اب تک ہونے والے انتخابات میں ہمیشہ رکن قومی اسمبلی رہے۔ ایم کیو ایم کی رجسٹریشن بھی انہی کے نام تھی۔ اس سے پہلے وہ گارڈن، رنچھوڑ لائن اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل این اے 249 سے منتخب ہوئے تھے اب یہ حلقہ نمبر بلدیہ ٹائون اور منسلک علاقوں پر محیط ہے جہاں سے شہباز شریف امیدوار ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے پی آئی بی کالونی اور کورنگی کا حلقہ منتخب کیا ہے. وہ ڈاکٹر ہیں اور پلاسٹک سرجن بننا چاہتا تھے لیکن کچھ مسائل کے باعث انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا.وہ درمیانی طبقے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں.

سیاسی تاریخ:

محمد فاروق ستار ایک پاکستانی سیاستدان ہیں جو سابقہ ایم کیو ایم پاکستان کے قائدین اور رہنما تھے. 9 اپریل 1959 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ 1993 میں، انہوں نے صوبائی اسمبلی سندھ میں حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے خدمت کی اور صوبائی اور وفاقی کابینہ کے رکن تھےاور1997 میں مختلف پوزیشنوں میں کام کیا. انہوں نے 1997 سے 1999 سے سندھ حکومت کے صوبائی وزیر کے طور پر خدمات انجام دی. 2008 سے 2013 تک غیر ملکی پاکستانیوں کے وفاقی وزیر کے طور پرکام کیا۔ 92 کے آپریشن میں پارٹی بھی چلائی اور گرفتار بھی ہوئے، 2 مرتبہ مجموعی طور پر 5 سال سے زائد عرصہ قید بھی رہے۔22 اگسست کے بعد پارٹی کا دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنے کا سہرا بھی انہیں دیا جاتا ہے .

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

ایم۔بی۔بی۔ایس

سرکاری عہدے:

1. ایم این اے 1988-1990 2. ایم این اے 1990-1992 3. ایم پی اے سندھ اسمبلی 1993-1996 4. ایم پی اے سندھ اسمبلی 1997-1998. 5. مقامی اداروں کے لئے سندھ کابینہ میں صوبائی وزیر 6. نیشنل اسمبلی کے رکن 2013 رہے۔