29-04-2024
زبان -
  • شیخ رشید

  • والد کا نام: شیخ احمد
  • تاریخ پیدائش : November 06, 1950
  • جنس : مرد
  • پتہ : لال حویلی، راولپنڈی

تعارف:

شیخ رشید احمد پاکستان کے سب سے مشہور سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔ سات دفعہ مختلف قلم دانوں کے ساتھ پاکستان کے وفاقی وزیر رہے۔اج کل اپنی ہی پارٹی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی اور اپنی سابقہ پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز کے سب سے بڑے حریف مانے جاتےہیں۔۔۔ٹی وی تبصروں میں دبنگ انداز میں بولنے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں.

سیاسی تاریخ:

شیخ رشید 6 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے شیخ رشید نے اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی اپنے سیاسی کئریر کا آغاز کر دیا اور ایوب خان کی فوجی حکومت کے خلاف کام کیا۔ آپ1985 کے عام انتخابات میں بطور آزاد اُمیدوارپہلی بارالیکشن لڑا ۔۔ 1988 کے انتخابات میں دوسری بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ عام انتخابات 1993 میں تیسری بار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ الیکشن 2008 میں پہلی دفعہ این اے 55 اور 56 سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد آپ نے اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ بنا لی ۔ الیکشن 2013 میں شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا اور ساتویں بار قومی اسمبی اُمیدوار منتخب ہوئے۔ مسلم لیگ ن میں جب تک رہے مرکزی قیادت میں شامل رہے حتی کہ مسلم لیگ ق کی قیادت میں بھی فیصلے کرنے والی قیادت کا حصہ تھے

تازہ ترین ویڈیوز:

کوئی ویڈیو نہیں ہے

تعلیم :

شیخ رشید احمد نے پرائمری تعلیم روالپنڈی کے آبائی گائوں سے حاصل کی۔ کرسچن ہائی سکول سے گریجویشن کرنے کے بعد گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کی اوربعد ازاں قانون کا مطالعہ کرنے کے لئے گورڈن کالج میں داخلہ لیا۔. 1973 میں پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی، 1982 میں پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات کی ڈگری بھی حاصل کی

سرکاری عہدے:

وفاقی وزیرمحنت وافرادی قوت وفاقی وزیر کھیل اور ثقافت وفاقی وزیرصنعت وتجارت وفاقی وزیر ریلوے وفاقی وزیراطلاعات