26-04-2024
زبان -

چنیوٹ

شہر کے بارے میں

ضلع چنیوٹ صوبہ پنجاب میں واقع ہے اور اس کی انتظامی طور پر 3 تحصیلیں ہیں ۔ چنیوٹ پوری دنیا میں اپنے لکڑی کے فن کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔یہاں کا فرنیچر اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں کاسب سے خاص پکوان مٹن کنہ ہے جس کے بغیر یہاں کے لوگ اپنی شادیوں کو ادھورا سمجھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہاں کی پرانی عمارات جن میں شاہی مسجد، سادات محل، عمر حیات محل اور چلہ گاہ بو علی قلندر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ چنیوٹ کی آبادی تقریبا 14 لاکھ ہے اور یہاں کے لوگوں کا زیدہ تر پیشہ لکڑی کا کام اور کاشتکاری ہے۔ صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر سیالکوٹ ہے ، جسے ہم شہر اقبال کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ پاکستان کا ایک اہم صنعتی شہر ہے اور اس شہر کی شہرت کی وجہ یہاں تیار ہونے والا کھیلوں کا سامان جس میں فٹبال اور اس کے ساتھ ساتھ چمڑے کے سامان کی تیاری ہے۔ سیالکوٹ زمینی اعتبار سے میدانی علاقہ ہے۔ اور یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر کاروبار چمڑے اور کھیلوں کے سامان کی تیاری سے وابستہ ہے۔ اس سال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والے فٹبال بھی سیالکوٹ میں تیار ہوئے ہیں،۔

اسمبلی کی فہرست