27-04-2024
زبان -
تحریک لبیک پاکستان منشور

تحریک لبیک پاکستان

صدر دفتر

190 B, Grand Battery Stop, Multan Road, Lahore. Cell No. 0335-5481923,0321-9466657

پارٹی کے بارے میں

تحریک لبیک پاکستان تحریک لبیک پاکستان ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت کے بانی رہنما پیر محمد عبد القادری جبکہ امیر خادم حسین رضوی ہیں۔اس سیاسی جماعت کا قیام یکم اپریل ۲۰۱۵کو عمل میں آیا ۔اس سیاسی جماعت کی تشکیل کے محرکات میں سب سے بڑی وجہ ممتاز قادری کی پھانسی سے شروع ہونے والی سنی تحریک ثابت ہوئی تاہم جلسے جلوسوں سے اپنی بات کو منوانا مشکل امر دیکھتے ہوئے ایوانوں میں موجودگی کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس جماعت کی بنیاد رکھی گئی ۔ توہین رسالت کیخلاف میدان میں آمد اور فیض آباد دھرنے سے ملکی سطح کی سیاست میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا تاہم اس سے قبل این اے ۔۱۲۰،این اے۔۴ ،این اے ۱۵۴ سے اچھے خاصے ووٹ حاصل کر کے اپنا لوہا منوا چکی ہے۔تحریک لبیک پاکستان سنی اکثریتی جماعت ہے اور اس کے کارکنان میں بڑی تعداد بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔اس جماعت کانظریہ ملک میں شریعت کا نفاذ ہے ناموس رسالت اور ختم نبوت کا تحفظ ہے۔ تاہم اس نظریہ کی تکمیل کیلیے سیاسی اور پارلیمانی راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔موجودہ انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان کے ذرائع کیمطابق اس جماعت نے ملک بھر سے ۵۰۰امیدواران میدان میں اتارے ہیں،اس تحریک میں مرکزی کردارخا دم حسین رضوی کا ہے ،ضمنی انتخابات میں ووٹرز کو اپنی جانب کھینچنے کے سبب اور لوگوں کی اس پارٹی میں دلچسپی کو مد نظررکھتے ہوئے اب کی بارتحریک لبیک پاکستان کڑی ٹکر دینے کو تیار ہے

  • سیاسی حیثیت :
  • 0
  • قومی اسمبلی:
  • 0 / 272
  • صوبائی اسمبلی :
  • 0 / 726 (2013)

تمام امیدواروں کی فہرست