27-04-2024
زبان -
بلوچستان نیشنل پارٹی منشور

بلوچستان نیشنل پارٹی

صدر دفتر

Istaqlal Building, Quarry Road, Quetta. Phone:081-833869

پارٹی کے بارے میں

بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی کا قیام ۱۹۹۶میں عمل میں آیا ۔اس جماعت کے بانی رہنما سردار عطا اللہ مینگل ہیں جو کہ ۱۹۷۲ کے ہوئے انتخابات میں نیشنل عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ منتخب بلوچستان حکومت میں وزیر اعلی بھی رہ چکے ہیں۔ سیاسی الزامات کے سبب جیل اور پھر رہائی اور پھر ملک سے دوری کے بعد وطن واپسی پہ جماعت تشکیل کیساتھ ہی اگلے برس کے انتخابات میں حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہو گئی۔اس حکومت میں وزیر اعلی کا سہرا سردار اختر مینگل کے سر سجا تاہم انکی یہ حکومت بھی اپنی مدت پوری نہ کر سکی اور اپنی سیاسی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی سے اختلافات اور اندرونی انتشار ایک سال بعد ہی وزارت اعلی سے محرومی کا باعث بنا۔۲۰۰۲ میں ہوئے مارشل لاء حکومت کے تحت انتخابات کا بلوچستان نیشنل پارٹی نے بائیکاٹ کیا تاہم ان کے ۲ صوبائی اسمبلی کی نشستوں،ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے آزاد اراکین اپنی جگہہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ اکبر بگٹی کی ہلاکت کے حکومتی اقدام پہ وہ اراکین بھی اپنی نشستوں سے دستبردار ہوگئے ۔اسی دور حکومت کے دوران سردار اختر مینگل دہشتگردی کے الزامات میں قید رہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت بننے پہ رہائی پائی تاہم رہائی کے بعد سردار اختر مینگل خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر گئے اور انکی غیر موجودگی میں جہانزیب جمال دینی نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ۔ ۲۰۱۳ کے انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی نے حصہ لیا تاہم صرف ۲ نشستیں ہی بلوچستان اسمبلی سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مینیفیسٹو میں بلوچ قومیت کا تحفظ،صوبائی خود مختاری اور لاپتہ افراد کا معاملہ سر فہرست ہیں۔موجودہ انتخابت میں جہاں ایک بار پھربلوچستان نیشنل پارٹی میدان میں اترنے جارہی ہے وہیں سردار اختر مینگل نے بلوچستان میں موجودہ نگران سیٹ اپ پہ اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے اس کیساتھ ساتھ ان کا یہ موئقف بھی سامنے آیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے مینیڈیٹ کو اب کی بار چوری نہیں ہونے دیگی

  • سیاسی حیثیت :
  • 0
  • قومی اسمبلی:
  • 0 / 272
  • صوبائی اسمبلی :
  • 0 / 726 (2013)

پارٹی کی قیادت

سردار اختر مینگل مشہور بلوچ راہنما اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں جو کہ بلوچ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیئے پرامن اور جمہوری جدوجہد کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں سردار اختر مینگل بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-269 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB-40 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

تمام امیدواروں کی فہرست