27-04-2024
زبان -
پاک سرزمین پارٹی منشور

پاک سرزمین پارٹی

صدر دفتر

House No. 44-L, Razi Road, Block No.6 PECHS, Shahrah-e-Faisal, Karachi..Ph No. 021-35351200

پارٹی کے بارے میں

پاک سر زمین پارٹی
پاک سر زمین پارٹی کا قیام ۲۳ مارچ ۲۰۱۶ کو عمل میں آیا۔پاک سر زمین پارٹی مہاجر قوم کی نمائندہ جماعت سمجھی جاتی ہے۔اس پارٹی کے بانی رہنما مصطفی کمال ،الطاف حسین کی ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی شہر کے ناظم بھی رہ چکے ہیں تاہم اپنی پارٹی پالیسیوں اور قیادت سے اختلاف کے باعث وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم سے اپنی راہیں جدا کر گئے۔ ان کے علاوہ اس پارٹی کے بڑے ناموں میں انیس قائمخانی اور محمد رضا ہارون شامل ہیں۔پاک سر زمین پارٹی کی قیادت عزت،انصاف اور اختیار کے نعرے کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔اگرچہ یہ اس پارٹی کا پہلی بار سیاسی دنگل میں قسمت آزمانا ہے تاہم بانی رہنما کے علاوہ باقی قیادت اور نئے آنیوالے شرکاء کراچی اور سندھ کی سیاست کے بڑے بڑے پہلوا ن رہ چکے ہیں ان میں ڈاکٹر فوزیہ قصوری،صغیر احمد،افتخار رندھاوا،وسیم آفتاب اور افتخار عالم شامل ہیں ۔پاک سر زمین پارٹی کا قیام اس وقت میں عمل میں آیا کہ جب متحدہ قومی مو ومنٹ کے بانی رہنما نے ملک مخالف مہم کا آغاز کیا ۔اس دوران کراچی کے سیاسی بھونچال اور خلا کا خاتمہ کرنے کیلیے مصطفی کمال کھل کر اپنے سابقہ قائد پہ برسے اوراس سب کے سد باب کیلیے خود میدان میں اترنے کا اعلان کیا۔موجودہ انتخابات میں مصطفی کمال اور انکی پارٹی حالیہ مردم شماری پہ شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں تاہم انتخابی نتائج میں اپنے لیے زیادہ سے زیادہ جگہ بنانے اور آئیندہ وزارت اعلی اپنی یا اپنے حمایت یا فتہ ہونے کی بھی پیش گوئی کر چکے ہیں۔نتائج کیا ہو ں گے یہ تو انتخابات ہی بتائیں گے تاہم مختلف پارٹیوں سے لوگوں کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت سے خود کو کراچی کا ایک بڑا اسٹیک ہولڈرڈکلئیر کرنے کے دعوی کو تقویت ضرور ملی ہے۔اسی لیے اب کی بار کے انتخابات میں ایم کیو ایم، پی پی پی اور پی ٹی آئی کیساتھ پی ایس پی کو بھی سندھ کے شہری علاقوں میں نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے

  • سیاسی حیثیت :
  • 0
  • قومی اسمبلی:
  • 0 / 272
  • صوبائی اسمبلی :
  • 0 / 726 (2013)

پارٹی کی قیادت

سیدمصطفی کمال ایک پاکستانی سیاست دان ہیں ۔جو پاک سر زمین کے بانی اور موجودہ رہنما ہیں ۔وہ پاکستان کے سینٹ کے سینٹر تھے۔اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے میئر کے طور پر بھی کام کرتے آئے ہیں. الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں کے بعد وہ پہلے لیڈر تھے جنہوں نے پارٹی میں بغاوت کا علم بلند کیا اور اسی وجہ سے مہاجر قوم میں ان کی خاصی مقبولیت بڑھ گئی۔ وہ انتخابات 2018 میں این اے 253۔ پی ایس 124 اور پی ایس 127 کے حلقوں سے میدان میں اتریں گے

محمدمزمل قریشی

رکن

تمام امیدواروں کی فہرست